Sunday 7 September 2014

Minority Rights..................can ever be a reality in Pakistan?

علی پور (نباہو خان گوپانگ)تحفظ ناموس صحابہ واہلبیتؓ بل منظور کروا کر دم لیں گے ۔تفصیل کے مطابق 6ستمبر سپاہِ صحابہ کے 29واں یومِ تاسیس کے موقع پر اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام گجر چوک علی پور میں سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی اس موقع پر اہلسنت والجماعت تحصیل علی پور کے صدر انس بن مالک نے کہا کہ 29سال میں 7000قائدین و کارکنان کی قربانیاں دے چکے ہیں مگر پیچھے نہیں ہٹے اور اپنی جوانیاں لُٹا کر بھی صحابہؓ واہلبیتؓ کے ناموس کی حفاظت کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ گستاخ صحابہ واہلبیتؓ پر سخت قانون نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز گستاخیاں ہو رہی ہیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمیں محمد احمد لدھیانوی کی قیادت پر فخر ہے انشاء اللہ مشن جھنگوی کی آئینی و قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے، آئین پاکستان میں نظام مصطفی ؐ بطرز خلافت راشدہ رقم کیا جائے اور صحابہ و اہلبیتؓ کے گستاخ کیلئے سزائے موت کا قانون بنایا جائے انہوں نے یوم تاسیس سپاہ صحابہ اور دفاع پاکستان پر مبارکباد پیش کی انہوں نے کہا کہ کسی نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ دیکھی تو اہلسنت والجماعت اپنی جان کا نظرانہ دے کر اسکا منہ توڑ جواب دے گی اور پاکستان کی حفاظت کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کرے گی ۔
Credit: BBC Urdu
http://bbcurdu.us/?p=23109

No comments:

Post a Comment