Saturday 22 November 2014

Hindu sites need protection!

1,400 Hindus sites in dire need to Governmental protection, says Pakistan Hindu Council

Karachi / Islamabad (Nov 22, 2014): Patron-in-chief of Pakistan Hindu Council and Member National Assembly, Dr. Ramesh Kumar Vankwani, has strongly condemned the torching of Hanuman temple in Tando Mohammad Khan, a small city located at 40 kilometer distance from Hyderabad, Sindh. According to a statement issued on Saturday, Pakistan Hindu Council requested Government of Pakistan for the provision of security of Hindu worship places at national level, adding that around 1,400 Hindus religious sites across the country were in dire need to be protected by the Government.

Dr Ramesh also regretted the burning of Holy Books Geeta and Ramayan during the tragic incident. He emphasized that if the Supreme Court Orders regarding protection of Minorities Rights was strongly implemented then such incidents could be avoided. He further questioned that why innocent minorities were left at the mercy of anarchists.

####

ملک بھر کو 1400 ہندو مندروں کو فوری طور پر سرکاری سیکیورٹی فراہم کی جائے، پاکستان ہندوکونسل کا حکومتِ پاکستان سے مطالبہ، سپریم کورٹ کے احکامات برائے تحفظِ حقوق اقلیتوں پر عملدرآمد نہ ہونا تشویشناک ہے، ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی کا ٹنڈو محمد خان میں ہنومان مندر نظرِ آتش کیے جانے پر غم و غصے کا اظہار

کراچی /اسلام آباد (22نومبر2014): پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے ٹنڈو محمد خان میں ہنومان مندر نظرآتش کیے جانے پر سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان سے ملک بھر میں مذہبی مقامات بالخصوص اقلیتی عبادت گاہوں کو سرکاری سطع پر سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ڈاکٹر رمیش نے اپنے بیان میں سندھ کے شہر حیدرآباد سے چالیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقعے ٹنڈومحمد خان شہر میں واقع ہندو مندر کو نظرآتش کیے جانے کی وجہ سے دومقدس مورتیاں اور مذہبی کتابیں گیتا اور رامائن جلائے جانے پر افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اگر سپریم کورٹ کے تحفظِ حقوق اقلیتوں کے حوالے سے جاری کردہ احکامات پر عملدرآمد پر کیا جائے تو ایسے افسوسناک واقعات سے بچاجاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب ملک بھر کے مقدس مقامات ومذہبی تقریبات کو سرکاری سطع پر تحفظ حاصل ہے تو نہتے مظلوم ہندوؤں کو کیونکر شرپسندوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، پاکستان ہندوکونسل کے مطابق ملک بھر میں لگ بھگ چودہ سو مندروں کو فوری طور پر سیکورٹی مہیا کیے جانے کی اشد ضرورت ہے۔ 

###

For further details, please contact:

Dr. Ramesh Kumar Vankwani, MNA
Patron-in-Chief, Pakistan Hindu Council
0333-2277370

No comments:

Post a Comment