Tuesday 4 November 2014

مقدس اوراق کی بے حرمتی کا الزام ،میاں بیوی کو اینٹوں کے بھٹے میں پھینک دیاگیا

Source Qudrat.com.pk

http://qudrat.com.pk/punjab/04-Nov-2014/44810

مقدس اوراق کی بے حرمتی کا الزام ،میاں بیوی کو اینٹوں کے بھٹے میں پھینک دیاگیا

قصور (قدرت نیوز)وٹ راھا کشن میں مشتعل دیہاتیو ں نے مقدس اوراق کی بے حرمتی کا الزام لگا کر میاں بیوی کواینٹوں کے بھٹے میں پھینک دیاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق چک 59میں دوسرے علاقے سے مزدوری کرنے آئے 24سالہ عائشہ اوراس کے شوہر 32سالہ شہزادکومقدس اوراق کی بے حرمتی کرنے کا الزام لگا کر تشدد کے بعد  بھٹے میں پھینک کر جلا ڈالا ۔ عینی شاہدین کے مطابق پولیس چوکی فیکٹری ایریا کے5پولیس اہلکارموقع پر پہنچے بھی تھے مگر مشتعل لوگوں نے انہیں قریب نہ آنے دیا۔ پولیس کے مطابق بھٹے کے مالک کا نام یوسف گجر ہے جس کی غفلت سے یہ المناک واقعہ پیش آیا ۔ڈی پی او قصور کا کہنا ہے کہ اس سازش کے سر غنہ اور بھٹے کے منشی افضل سمیت آٹھ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ دیگر افراد کو بھی شام تک گرفتار کر لیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں حالات تاحال کشیدہ ہیں جس کی وجہ سے لاہور سے مزید نفری طلب کر لی گئی ہے، دونوں میاں بیوی کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی گئی ہیں ۔

No comments:

Post a Comment